تعلیم و تدبر قرآن ثقافت کی ترویج کی کاوش

IQNA

تیسویں خدام قرآن سیمینار/

تعلیم و تدبر قرآن ثقافت کی ترویج کی کاوش

7:39 - July 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518874
ایکنا: حجت الاسلام مہدی مقامی نے قرآن اور سیرت میں تدبر کے فروغ کے لیے برسوں پر محیط اپنی علمی و تربیتی جدوجہد کے ذریعے ممتاز خادم کا عنوان حاصل کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ عظیم الشان تقریب گزشتہ سال ماہِ رمضان المبارک کے وسط میں، اسفند کے آخری ایام میں، جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس میں 13 قرآنی شخصیات اور ایک قرآنی نعت و تواشیح گروہ کو ان کی قرآنی خدمات کے اعتراف میں سراہا گیا۔

منتخب خادمانِ قرآن میں سے ایک نمایاں نام حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مقامی کا تھا، جو مشہد مقدس میں قائم "مؤسسه توسعه تدبر در قرآن و سیره" کے ڈائریکٹر ہیں، اور انہیں قرآنی امور کی تنظیم و مدیریت کے شعبے میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

مہدی مقامی یکم شہریور 1357 ہجری شمسی (مطابق 1978) کو مشہد مقدس میں پیدا ہوئے۔ ان کی علمی، ثقافتی اور انتظامی کارکردگی قرآن فہمی کے میدان میں گہرے اثرات رکھتی ہے، خصوصاً ان کی سرگرمیاں مؤسسه توسعه تدبر در قرآن و سیره کے ذریعے نمایاں رہی ہیں۔

ان کی خدمات کا خلاصہ درج ذیل ہے:

·       مؤسسہ نے اب تک 1000 سے زائد اداروں اور مراکز سے رسمی رابطہ و تعاون کیا ہے۔

·       قرآن اور سیرت میں تدبر کے موضوع پر 175 سے زیادہ عوامی کورسز اور کلاسز منعقد کی ہیں۔

·       مہدی مقامی نے قرآنی سرگرمیوں کے تحت 12 قومی و صوبائی منصوبے عملی طور پر انجام دیے ہیں۔

·       ان کے تربیتی پروگرام ملک کے 27 صوبوں میں منعقد ہو چکے ہیں۔

·       ان کے زیر انتظام مؤسسہ نے 94 سے زائد کتابیں تصنیف و شائع کی ہیں، جن میں سے 12 کتابیں عربی زبان میں ترجمہ بھی کی گئی ہیں۔

·       اس مؤسسہ کی کچھ کتب قرآن کریم کے بین الاقوامی نمائشوں (سال 1395 و 1397) میں منتخب کتب کے طور پر بھی پیش کی گئیں۔

·       انہوں نے "تدبر" نامی ایک انٹرایکٹو موبائل ایپلیکیشن بھی ڈیزائن کی جو قرآنی مفاہیم کے شوقین افراد کے لیے مفید ہے۔

دیگر ذمے داریاں:

·       خراسان کی حوزہ علمیہ میں قرارگاه قرآن و عترت کے نگران

·       مدرسہ علمیہ تخصصی قرآن و عترت کے مدیر

·       اتحاد قرآنی اداروں و تنظیموں کی مرکزی مجلس کے رکن

ان کی محنت اور جدوجہد صرف ایران تک محدود نہیں رہی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کے اثرات دیکھے گئے ہیں۔ مؤسسہ نے اب تک 9 ممالک میں قرآنی تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کی کوششوں سے ایک نئی نسل کے قرآنی اساتذہ، محققین اور مفکرین تربیت پا رہے ہیں۔

یہ سب کوششیں قرآن کریم میں تدبر، اس کے گہرے مفاہیم کی تفہیم اور اس کے پیغام کو زندگی میں نافذ کرنے کے لیے ایک عملی نمونہ ہیں۔/

 

4296244

ٹیگس: ایران ، قرآن ، ثقافت
نظرات بینندگان
captcha