الازهر دفاع فلسطین میں فتوی صادر کریں

IQNA

الازهر دفاع فلسطین میں فتوی صادر کریں

5:55 - July 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3518883
ایکنا: اتحاد علمائے مسلمین نے الازہر سے غزہ کے حق میں فتویٰ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نے اناطولی ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ علی القرضاغی، صدر اتحادِ عالمی علمائے مسلمین، اور علی الصلابی، اس کے سیکرٹری جنرل، نے شیخ احمد الطیب (شیخ الازہر) کے نام ایک کھلے خط میں فلسطینی عوام کے حق میں ان کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی حمایت میں ایک واضح فتویٰ جاری کیا جائے۔

ان دونوں علمائے کرام نے اپنے خط میں تاکید کی کہ جامعہ الازہر ہمیشہ سے مظلوموں کی حمایت اور امت مسلمہ کے اعلیٰ مقاصد کے دفاع کے لیے ایک تاریخی اور مضبوط پلیٹ فارم رہا ہے، اور اسرائیلی قبضے اور استعماری قوتوں کے خلاف مزاحمت میں اس کا کردار نمایاں رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں غزہ کی حمایت، محاصرے کے خاتمے اور انسانی امداد کی روانی کو ایک شرعی، اخلاقی اور انسانی فریضہ قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کرنے کی پرزور اپیل کی۔

اتحاد علمائے مسلمین نے امید ظاہر کی کہ الازہر شریف غزہ پر مسلط محاصرے کو توڑنے اور جاری صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے مضبوط اور واضح مؤقف اختیار کرے گا، اور ساتھ ہی یہ بھی خبردار کیا کہ جو لوگ مظلوموں کی مدد نہیں کرتے، وہ اللہ کے غضب کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شیخ علی محی الدین قره‌داغی نے فلسطینیوں، بالخصوص نوار غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا: "غزہ کے بچوں، خواتین اور مردوں کا خون امت مسلمہ کی گردن پر ہے۔/

 

4296502

نظرات بینندگان
captcha