ایکنا نیوز- ماہِ صفر کے آخری عشرے اور ایامِ سوگ اہلِ بیتؑ کے اختتام کے بعد، رفتہ رفتہ اسلامی معاشرے اس بابرکت مہینے کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں جس کے وسط میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت باسعادت کی عظیم و مبارک مناسبت ہے۔ چونکہ ولادتِ نبی اکرم ﷺ کی تاریخ کے بارے میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع میں دو الگ روایات موجود ہیں، اسی سبب ان ایام کو ہفتۂ وحدت کا نام دیا گیا ہے۔
قریباً بیس دن بعد آنے والے اس ہفتۂ وحدت کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ایک ہزار پانچ سوویں سالگرہ ہے۔ بہت سے ثقافتی اور عوامی ادارے اب سے ہی اس موقع کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سالِ رواں کے اختتام تک اہم قرآنی تقریبات میں قومی اور بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلے شامل ہیں، جن کا انعقاد ادارۂ اوقاف و امور خیریہ کرتا ہے۔ یہ ایک نہایت قیمتی اور مؤثر موقع ہے جو سیرتِ نبوی ﷺ اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات جیسے مستند موضوعات کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
اگر اس عظیم دینی مناسبت کی یاد منانے والی مرکزی کمیٹی میں اوقاف و امور خیریہ کے نمائندے شریک ہوں تو ان مقابلوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبلیغی اور تعلیمی کام انجام دیے جا سکتے ہیں اور قرآن کے بین الاقوامی مقابلوں میں شریک غیرملکی مہمانوں سمیت ایک وسیع دائرۂ کار کو ان موضوعات سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔/
4300339