ایکنا نیوز کے مطابق، کاروانِ قرآنی اربعین جو کہ ’’امام رضاؑ‘‘ کے نام سے موسوم ہے، اربعین کی پیادہ روی کے ایام میں سرگرم رہا۔ اس کاروان میں 80 سے زائد قراء اور حفاظ شامل تھے جن میں 13 مختلف قومیتوں کے قراء بھی موجود تھے۔
ان ہی میں ایک قاسم مقدمی، ہمارے ملک کے بین الاقوامی قاری تھے، جنہوں نے مختلف مواکب میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔ اس کے علاوہ محمد حسین فراهانی، جو آستان مقدسہ حضرت معصومہؑ اور مسجد مقدس جمکران کے قاری اور مؤذن ہیں، انہوں نے بھی ان مواکب میں قرآن کی تلاوت کی۔
یاد رہے کہ کاروانِ قرآنی اربعین رواں سال 17 سے 24 مرداد تک اربعینِ حسینی کی پیادہ روی میں نجف اشرف سے کربلائے معلی تک موجود رہا۔
زیرِ نظر ویڈیو ’’ قرآن کے ساتھ جنت کے راستے پر‘‘ کی نواں اور آخری قسط ہے، جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔/
ویڈیو:
4301263