تاتارستان کی سولہ سو مساجد میں جشن میلاد النبی(ص)

IQNA

تاتارستان کی سولہ سو مساجد میں جشن میلاد النبی(ص)

7:03 - August 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519067
ایکنا: تاتارستان کی مسلمانی امور کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے اس ملک کی 1600 سے زائد مساجد میں شاندار دینی و ثقافتی تقریبات اور سلسلہ وار جشن منائے جائیں گے۔

ایکنا نیوز، خبر رساں ویب سائٹ «مسلمون حول العالم»  کے مطابق ربیع الاول کے پورے مہینے میں تاتارستان کا ماحول روحانی و معنوی فضا سے معمور رہے گا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے 48 علاقوں میں مساجد کے ذریعے سیمینارز، علمی کانفرنسیں، ثقافتی و فنّی پروگرام، مقابلے اور کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین تقریبات کا آغاز آج، 7 ستمبر کو تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں ہوگا۔ یہاں محلہ قدیمی تاتار کے معروف علمی و تاریخی مقام شہاب الدین مرجانی اسکوائر پر ایک عوامی جشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس بات کی توقع ہے کہ یہ جشن عوامی شرکت کے لحاظ سے بڑا اور نمایاں ہوگا، جس میں تاتار کمیونٹی اور مقیم مسلمان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ یہ تقریب متنوع پروگراموں پر مشتمل ہوگی جو دینی گفتگو کو ثقافتی اور فنّی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑ دے گی۔

مزید برآں، 4 ستمبر (13 ستمبر) کو تاریخی شہر بلغار کی مشہور سفید مسجد میں میلاد النبی ﷺ کی مرکزی اور بڑی تقریب منعقد ہوگی۔

کازان میں تاتارستان کی مسلمانی امور کی انتظامیہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، ادارے کے سربراہ اریک ارسلانوف نے بتایا کہ اس سال کے تمام پروگرام نبی اکرم ﷺ کی ولادت کے 1500 ویں سالگرہ کے عالمی جشن کے فریم ورک میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ان تقریبات میں علما، قراء و حفاظِ قرآن کی شرکت ہوگی، جبکہ سیرتِ نبوی سے ماخوذ تھیٹرکَل ڈرامے، عربی و روسی زبانوں میں گروہ نشید الاسلام کی دینی نعتیں، بچوں کے خصوصی مقابلے اور تاتار فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی و فنونِ لطیفہ کے پروگرام بھی شامل ہوں گے۔/

 

4302310

نظرات بینندگان
captcha