ایکنا نیوز کے مطابق، عزیز حسنوویچ، مفتیِ اعظم کروشیا نے 39ویں بینالمللی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو ایک مکمل دستور دیا اور وہ ہے امتِ اسلامی کی وحدت کی حفاظت۔
تقریب کا آغاز بروز پیر، 8 ستمبر، تہران کے "سربراہاں اجلاس ہال" میں صدرِ ایران مسعود پزشکیان اور عالمی تقریب مذاهب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجتالاسلام والمسلمین حمید شہریاری کی تقاریر سے ہوا۔
مفتیِ اعظم کروشیا نے اپنے خطاب میں کہا: رسول اکرم ﷺ رحمت کے ایسے نمونے تھے جن سے تمام انسان اور جاندار فیضیاب ہوتے تھے۔ امت کو بھی چاہیے کہ ہر پہلو میں رحمت کا آئینہ بنے تاکہ ہماری زندگی کے ہر گوشے میں اس کی جھلک نظر آئے۔
آج ہم رحمت کی بات کیسے کریں جبکہ غزہ میں صیہونی جرائم جاری ہیں؟ غزہ آج ایک عظیم الٰہی امتحان ہے جہاں ہر گوشے سے بچوں اور عورتوں کی سسکیوں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم آج واقعی اسلام کی رحمت کو دنیا میں منعکس کر رہے ہیں؟ ہمیں چاہئے کہ رسول اکرم ﷺ کی رحمت کو اپنے کردار میں عملی جامہ پہنائیں۔
آج امتِ اسلامی پر فرض ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے راستے اور سیرت پر عمل کرے اور ایسا ماحول بنائے کہ تمام مسلمان اسی راہ کے پیروکار ہوں۔
انہوں نے آخر میں کہا: تمام اسلامی علما کو اپنی ذمہ داریاں عملی طور پر ادا کرنی چاہئیں اور فلسطینی عوام کے نہ صرف قول سے بلکہ عمل میں بھی حامی اور پرچمدار بننا چاہئے۔/
4303983