مزید۷۰ فلسطینی غزہ میں شہید

IQNA

مزید۷۰ فلسطینی غزہ میں شہید

5:25 - September 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3519153
ایکنا: غزہ پر آج بھی صیہونی فضائی حملے؛ 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایکنا نیوز، القدس العربی نے خبر دی ہے کہ آج بروز ہفتہ صبح سے اب تک صیہونی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے شیخ رضوان اور جبالیا النزلة علاقوں میں کم از کم 70 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں 18 سے زائد فضائی حملے کیے جن کا نشانہ اسکول، ہنگامی پناہ گزین کیمپ اور عام رہائشی مکانات بنے۔ بعض عمارتوں کو بمباری سے قبل تخلیہ کا انتباہ دیا گیا تھا۔

اردوگاه الشاطی (غربی غزہ) میں کئی گھروں اور ایک اسکول کو، جو آوارہ فلسطینیوں کا عارضی پناہ مرکز تھا، تباہ کر دیا گیا۔ صبح سویرے سے اب تک 16 رہائشی عمارتیں بھی منہدم ہوئیں، جس سے سیکڑوں خاندان بے گھر ہو کر سڑکوں پر آ گئے۔

ذرائع کے مطابق، غزہ شہر کے سینکڑوں باشندے المواصی (خان یونس، جنوبی غزہ) کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوئے، لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کچھ خاندان دوبارہ ناامن علاقوں میں واپس لوٹ گئے۔

مزید یہ کہ صیہونی فوج نے شیخ رضوان کے مشرقی علاقے میں دھماکہ خیز مواد استعمال کر کے کئی مکانات اور رہائشی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔/

 

4304680

ٹیگس: فلسطینی ، غزہ ، شہید
نظرات بینندگان
captcha