کتاب «پیغمبر(ص) قرآنی ڈائیلاگ میں محور» کربلاء میں شائع

IQNA

کتاب «پیغمبر(ص) قرآنی ڈائیلاگ میں محور» کربلاء میں شائع

5:48 - September 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3519208
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی کے علمی قرآنی ادارے نے رسول اکرم ﷺ کی ولادت کے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کتاب « پیغمبر(ص) مرکزیت قرآنی ڈائیلاگ » شائع کی ہے۔

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے مطابق، یہ کتاب مرکز مطالعات و تحقیقات قرآنی، جو آستانہ مقدس عباسی کے علمی قرآنی ادارے کے زیرِنگرانی ہے، کی جانب سے کریم حسین ناصح الخالدی کی تالیف اور عربی زبان میں شائع ہوئی ہے۔

مصنف نے اس کتاب میں عقیدتی افکار و نظریات کو نہایت باریک بینی سے بیان کیا ہے اور ان امور پر روشنی ڈالی ہے جو دورِ حیاتِ پیامبر اکرم ﷺ سے لے کر آج تک رونما ہوئے ہیں۔

کتاب میں ان واقعات و عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے جنہوں نے اسلامی معاشرے کے افراد کے درمیان رشتہ اور اتحاد کو کمزور یا منقطع کیا، نیز ان مسائل کے حل کے لیے اہم راہیں اور تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

مصنف نے ساتھ ہی لفظ "محوریت" کے بارے میں موجود غلط تصور کو چیلنج کیا ہے، کیونکہ اس کا موجودہ معنوی مفہوم بعض اوقات توہین آمیز محسوس ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے محوریت کے ایک نئے مفہوم کو متعارف کرواتے ہوئے خداوندِ متعال اور پیامبر اکرم ﷺ کے باہمی تعلق کی اصل حقیقت کو واضح کیا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس عباسی کا علمی قرآنی ادارے اب تک اسلامی موضوعات پر متعدد کتب شائع کر چکا ہے اور سیرتِ نبوی و اہل بیتؑ پر نئے علمی کاموں کی اشاعت کے ذریعے ان کی بلند اقدار کو زندہ رکھنے اور آنے والی نسلوں تک ایک نئے اور مؤثر اسلوب میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔/

 

4306603

نظرات بینندگان
captcha