قطر؛ قرآنی محققین کی حوصلہ افزائی

IQNA

قطر؛ قرآنی محققین کی حوصلہ افزائی

7:30 - October 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3519278
ایکنا: قطر کی وزارتِ اوقاف و امورِ اسلامی نے پہلے بین الاقوامی قرآن و انسانی علوم کانفرنس میں شریک محققین اور دانشوروں کو اعزازات سے نوازا۔

ایکنا نیوز، قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارتِ اوقاف و امورِ اسلامی قطر نے ان محققین اور اہلِ علم کی خدمات کا اعتراف کیا جو پہلی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس "قرآن و دانشِ بشری" اور "کتابِ امت" کے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے۔ یہ علمی پروگرام جامعہ قطر کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

یہ تقریب شیخ خالد بن محمد بن غانم آل ثانی، نائب وزیرِ اوقاف و امورِ اسلامی قطر، اور جامعہ قطر و مرکزِ علومِ انسانی و اجتماعی ابن خلدون کے متعدد ماہرینِ تعلیم و تحقیق کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

وزارت کے اسلامی تحقیق و مطالعات کے سربراہ احمد بن محمد بن غانم آل ثانی نے اپنے خطاب میں کہا:

اس کانفرنس کا مقصد قرآنِ کریم کے اُس مرکزی مقام کو بحال کرنا ہے جو اسے انسانی و سماجی علوم میں حاصل ہونا چاہیے، تاکہ اسلامی اور انسانی علوم کے مابین ایک فکری ہم آہنگی پیدا ہو اور امتِ مسلمہ میں ایک ثقافتی و فکری احیاء (Renaissance) کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محققین اور شرکاء نے اپنی علمی تحقیقات اور مقالوں کے ذریعے اس کانفرنس کو مزید بامعنی اور نتیجہ خیز بنایا۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ دوسرا بین الاقوامی قرآن و دانشِ بشری اجلاس اکتوبر 2026 میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پہلا بین الاقوامی اجلاس 9 مهر (مطابق 30 ستمبر) کو دوحہ میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی دنیا کے مختلف ممالک کے 18 سے زائد محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ قرآنِ کریم کے کردار کو انسانی اور سماجی فکر کی تشکیل و رہنمائی میں دوبارہ مرکزیت دی جائے، تاکہ دینی علوم اور سماجی و انسانی علوم کے درمیان موجود فاصلہ کم ہو سکے۔

اس اجلاس کے دیگر اہم اہداف میں شامل تھا:

دنیا بھر کے مسلمان محققین کو مختلف علمی شعبوں سے قرآنی معانی کے استنباط اور ان کی جدید علمی تناظر میں تطبیق پر کام کے لیے اکٹھا کرنا۔

محققین کو وحیِ الٰہی سے فکری رابطہ استوار کرنے اور

قرآن کی روشنی میں انسانی و سماجی مظاہر پر تحقیقی کام کو فروغ دینا۔

یہ علمی سرگرمی قطر کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت وہ قرآنِ کریم کو علم و تمدن کی رہنمائی کا محور بنانے کے لیے فکری و تحقیقی کوششوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔/

 

4308920

نظرات بینندگان
captcha