جامعةالقرآن کی حافظات کی گروپ تلاوت آستان قدس رضوی میں

IQNA

جامعةالقرآن کی حافظات کی گروپ تلاوت آستان قدس رضوی میں

7:54 - October 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3519323
ایکنا: جامعۃ القرآن الکریم و اہل‌البیت(ع) کی شعبہ رسالت تہران سے وابستہ 26 خواتین حافظاتِ قرآن نے حرمِ امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) میں قرآنِ کریم کی آخری سورت کی اجتماعی تلاوت انجام دی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ خواتین ایک سالہ تخصصی حفظِ قرآن کورس میں شریک تھیں جو جامعۃ القرآن الکریم و اہل‌البیت(ع) کے شعبہ بانوان (خواتین مرکز) میں منعقد ہوا۔ ان حافظات نے قرآنِ کریم کا مکمل حفظ مکمل کیا اور اس کامیابی کے موقع پر منعقدہ اختتامی تقریب میں ان کی اعزازی طور پر قدردانی کی گئی۔

کچھ عرصہ قبل ان حافظاتِ قرآن کے لیے زیارتی و معنوی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے دوران انہوں نے حرمِ مطہر امام رضا(ع) کے صحن میں جمع ہو کر قرآنِ کریم کی آخری سورت کو اجتماعی طور پر تلاوت کیا اور اس تلاوت کو امام رضا(ع) کے حضور بطورِ نذرانہ پیش کیا۔

یہ ایک سالہ فشردہ (کم مدتی) حفظِ قرآن منصوبہ ہر سال حافظانِ تخصصی قرآن کی تربیت کے مقصد سے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام گرمیوں میں صلاحیت کے ابتدائی مرحلے (استعداد یابی) سے شروع ہوتا ہے، اور منتخب طلبہ بارہ ماہ (از مہر تا نیمۂ شہریور) کے دوران مسلسل محنت کے بعد حافظِ کل قرآن بن جاتے ہیں۔

مزید یہ کہ نئے تعلیمی مرحلے میں شرکت کے خواہش مند افراد مزید معلومات اور اندراج (رجسٹریشن) کے لیے 021-77882965 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ یا بذاتِ خود تہران کے مرکز تخصصی رسالت بانوان و نوجوانان میں، جو شہیدان حسن باقری اور قاسم سلیمانی ہائی ویز کے چوراہے کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے، تشریف لے جا سکتے ہیں۔/

 

4310431

نظرات بینندگان
captcha