امارات میں اشاعت قرآن کے لیے فلاحی ادارہ قائم

IQNA

امارات میں اشاعت قرآن کے لیے فلاحی ادارہ قائم

17:34 - October 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3519363
ایکنا: دبئی کے محکمہ اوقاف و متولی اموالِ یتیم نے قرآنِ کریم کی طباعت و تقسیم کی حمایت کے لیے وقف مرکز " دبئی سرکاری اسٹاف ۲" کے قیام کا اعلان کیا۔

ایکنا نیوز-  الاتحاد نیوز کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اس ادارے نے بیان میں کہا ہے: مرکزِ وقف "سرکاری اسٹاف دبئی" سے حاصل ہونے والی آمدنی، دبئی میڈیا کمپنی سے وابستہ "محمد بن راشد قرآنِ کریم پرنٹنگ سینٹر" کے تعاون سے، امارات کے اندر اور بیرونِ ملک قرآنِ کریم کے نسخوں کی طباعت و تقسیم کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ مرکز محمد المطوع (سیکرٹری جنرل، محکمہ اوقاف و متولی اموالِ صغار دبئی)، ادارے کے چند اراکین، عہدیداران اور مقامی حکام کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔

تقریباً ۴۴ سرکاری اداروں سے وابستہ ۴ ہزار سے زائد ملازمین نے اس منصوبے میں حصہ لیا اور قرآنِ کریم کی طباعت کے منصوبے کی مالی معاونت کے لیے عطیات پیش کیے۔

دبئی بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل مروان احمد بن غلیطہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "وقف کارکنانِ دولت دبئی ۲" منصوبہ، اماراتی معاشرے کی اُن اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو تعاون، یکجہتی اور سخاوت پر مبنی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ دبئی، متحدہ عرب امارات کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر اور دبئی امارت کا مرکز ہے، جو ملک کی سات امارات میں سب سے بڑی ہے۔ دبئی کی امارت کی بنیاد آل مکتوم خاندان نے رکھی تھی، اور آج تک یہی خاندان حکومت کر رہا ہے۔ اس کے حکمران شیخ محمد بن راشد اور نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد ہیں۔/

 

4311989

نظرات بینندگان
captcha