مکہ میوزیم میں تاریخی قرآنی نسخے کی نمائش

IQNA

مکہ میوزیم میں تاریخی قرآنی نسخے کی نمائش

7:08 - June 20, 2026
خبر کا کوڈ: 3520344
ایکنا: مکہ مکرمہ کے قرآنی میوزیم نے گیارہویں صدی ہجری سے تعلق رکھنے والے قرآنِ کریم کے ایک نادر و کم یاب نسخے کو زائرین کے لیے نمائش پر پیش کیا ہے۔

ایکنا نیوز- سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ کے ثقافتی علاقے "حرا" میں واقع قرآنِ کریم میوزیم میں قرآنِ مجید کا ایک نایاب نسخہ محفوظ ہے جو گیارہویں صدی ہجری سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ قیمتی شاہکار دلکش تذہیب، سنہری نباتاتی نقوش اور نہایت نفیس فنی آرائش سے مزین ہے، جو اسلامی فنِ کتاب آرائی کے عروج کی شاندار جھلک پیش کرتا ہے۔

چار صدیوں سے زائد قدامت رکھنے والا یہ نفیس مصحف اپنی پُروقار ابتدائی صفحات، سورۂ حمد کے متوازن و حسین ڈیزائن، چمکدار رنگوں اور سنہری تزئینات کے باعث نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شاہکار اس دور کے خطاطوں اور فنکاروں کی غیر معمولی مہارت کی عکاسی کرتا ہے اور اسلامی تہذیب میں تذہیب و آرائشِ مصاحف کے بلند مقام کو اجاگر کرتا ہے۔

قرآنِ کریم میوزیم ان تاریخی نوادرات کی نمائش کے ذریعے زائرین کو صدیوں کے دوران قرآنی کتابت اور فنی آرائش کے ارتقائی سفر سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ یہ نمائش سعودی عرب کے ثقافتی اور اسلامی ورثے کے اہم خزانے بھی عوام کے سامنے پیش کرتی ہے۔/

 

4359148

نظرات بینندگان
captcha