شهید سیدحسن نصرالله کے مزار پر عاشورا کی عزاداری + تصاویر

IQNA

شهید سیدحسن نصرالله کے مزار پر عاشورا کی عزاداری + تصاویر

6:50 - June 27, 2026
خبر کا کوڈ: 3520369
ایکنا: جنوبی بیروت میں شہید سید حسن نصر اللہ کے مزار پر عاشورائے حسینی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

 

ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق دسویں محرم الحرام کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب جمعہ، (مطابق 26 جون) کی صبح جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے میں واقع شہید سید حسن نصر اللہ کے مزار پر ہزاروں عزادارانِ امام حسینؑ کی شرکت سے شروع ہوگئی۔

یہ تقریب حزب اللہ لبنان کی جانب سے جنوبی بیروت (ضاحیہ) میں ائیرپورٹ روڈ کے قریب واقع سید حسن نصر اللہ کے مزار پر منعقد کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ہزاروں حسینی عزادار شہید حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل کے مزار پر حاضر ہوئے اور مجالس و مراسمِ سوگواری کے ذریعے ایک بار پھر تحریکِ عاشورا کے اہداف، ایثار و قربانی اور ثقافتِ مقاومت سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

یہ جلوس غم و اندوہ سے بھرپور فضا میں عاشورائی اور مزاحمتی نعروں کی گونج کے ساتھ عزاداری کی مرکزی تقریب کے مقام کی جانب رواں دواں ہے۔/

 

انتهای پیام

 

4360418

نظرات بینندگان
captcha