شهید رھبر اور انکی فیملی کی نماز جنازہ ادا

IQNA

آیت‌الله العظمی جوادی آملی کی امامت میں

شهید رھبر اور انکی فیملی کی نماز جنازہ ادا

7:27 - July 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520419
ایکنا: نمازِ جنازہ شہیدِ انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ایؒ اور ان کے اہلِ خانہ کے پاکیزہ اجساد پر آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی امامت میں مسجد جمکران میں ادا کی گئی۔

 

ایکنا نیوز- قم سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، شہیدِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ایؒ اور ان کے اہلِ خانہ کے شہداء کے مطہر اجساد پر نمازِ جنازہ منگل، 16 تیر کی صبح، مسجد جمکران کے صحنِ جامع مہدوی اور بلوارِ پیامبر اعظمؐ کے راستے میں آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ حکام، علمائے کرام اور لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔

ایران کے شہید رہبر کی رسم وداع، جوامریکی۔صہیونی دشمن کے وحشیانہ دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے، ہفتہ اور اتوار 13 اور 14 تیر 1405 کو مصلی امام خمینی میں منعقد ہوئے، جبکہ پیر کو دارالحکومت تہران میں ان کی تشییعِ جنازہ کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا۔

اسی طرح شہیدِ انقلاب کے وداع اور تشییع کی خصوصی تقریبات بدھ آٹھ جولائی کو نجف اور کربلا میں منعقد ہوں گی، جبکہ جمعرات 9 جولائی کو ان کے مطہر جسدِ خاکی کی مشہد میں تشییع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے حرم امام رضاؑ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔/

 

4362677

نظرات بینندگان
captcha