کربلاء میں رهبر شهید انقلاب کے لیے « اربعین کا پہلا زائر» بینر نصب

IQNA

کربلاء میں رهبر شهید انقلاب کے لیے « اربعین کا پہلا زائر» بینر نصب

7:59 - July 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520421
ایکنا: گورنر ہاوس کی جانب سے "اس سال اربعین کے پہلے زائر کوخوش آمدید" کے عنوان سے بینرز آویزاں کرکے شہیدِ رہبرِ انقلاب کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کربلاء، شہیدِ امت کے امام اور ان کے اہلِ خانہ کے مطہر اجساد کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اسی سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ایؒ کے جسدِ مبارک کے استقبال کے لیے "پہلے زائرِ اربعین" کے عنوان سے خیرمقدمی بینرز نصب کیے گئے ہیں۔

منصوبے کے مطابق، مقدس شہر نجف اور کربلا بدھ کو شہیدِ رہبرِ ایران اور ان کے اہلِ خانہ کے مطہر اجساد کی عوامی تشییع کے میزبان ہوں گے۔

عراق میں تشییعی مراسم کے منتظم سعد معن کے مطابق، عتباتِ عالیات میں عوامی تشییع کے باضابطہ اور حتمی راستوں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہیدِ رہبرِ انقلاب کے مطہر جسد کو نجف میں تقریباً 6 کلومیٹر اور کربلا میں بھی تقریباً 6 کلومیٹر کے راستے پر لاکھوں عاشقانِ اہلِ بیتؑ اور وفادار عراقی عوام کے کندھوں پر لے جایا جائے گا۔/

نصب بنر استقبال از رهبر شهید انقلاب با عنوان «نخستین زائر اربعین» در کربلا

 

 

4362699

نظرات بینندگان
captcha