کتاب حضرت محمدؐ؛ ہمارے دور کے پیغمبر، ایکنا کی نظر میں

IQNA

7:56 - August 20, 2026
خبر کا کوڈ: 3520609

کتاب حضرت محمدؐ؛ ہمارے دور کے پیغمبر، ایکنا کی نظر میں

ایکنا: میلاد النبی کے حوالے ایکنا نے کارن آرمسٹرانگ کی کتاب ’’محمدؐ؛ ہمارے عہد کے لیے پیغمبر‘‘ کا تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔ یہ مغربی خاتون محقق کی جانب سے اس پیغمبرِ رحمت کی زندگی کا بیان ہے، جنہوں نے تاریخ، ایمان اور رحمت کے درمیان انسانیت کی ہدایت کے تصور کو ایک نئی تعبیر اور معنی عطا کیے۔

1

ایکنا نیوز- اسلام کے پیغمبر حضرت محمدؐ کی سیرت ابتدائی ایام ہی سے محض ایک تاریخی واقعے کے طور پر بیان نہیں کی جاتی رہی۔ صدیوں سے مسلمان اپنی ایمانی اور اخلاقی زندگی کو سمجھنے کے لیے سیرتِ نبویؐ سے استفادہ کرتے آئے ہیں، جبکہ دوسری جانب غیر مسلم محققین اور ادیان کے مطالعات سے وابستہ اہلِ علم نے بھی آپؐ کی شخصیت اور میراث کا تاریخی، الٰہیاتی، سماجی اور تمدنی زاویوں سے جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔ تاہم مغربی دنیا میں پیغمبرِ اسلامؐ کی تصویر ہمیشہ یکساں نہیں رہی۔

اسی تناظر میں کارن آرمسٹرانگ کی کتاب"محمدؐ؛ ہمارے عہد کے لیے پیغمبر" خاص توجہ کی حامل ہے۔ یہ ایک مغربی مصنفہ اور ادیان کی محقق کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے پیغمبرِ اسلامؐ کی زندگی کو مغربی دنیا کے رائج کلیشوں اور متعصبانہ تصورات کے بجائے جزیرۂ عرب کے تاریخی، سماجی اور مذہبی حالات کے تناظر میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس کتاب کی اہمیت صرف اس بات میں نہیں کہ ایک مغربی مصنفہ نے مسلمانوں کے پیغمبرؐ کے بارے میں کتاب لکھی ہے؛ بلکہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آرمسٹرانگ نے اسلام کے بارے میں مغرب کے بعض تاریخی پیش فرضوں سے آگے بڑھنے اور حضرت محمدؐ کی شخصیت کو آپؐ کی دعوت کے حقیقی پس منظر میں دوبارہ سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، دیگر تاریخی اور دینی مطالعات کی طرح اس کتاب کو بھی تنقیدی نظر سے پڑھنے، اس کے مصادر کا جائزہ لینے اور تاریخی روایت اور دینی عقیدے کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

هنوز آماده نیست///// حضرت محمد(ص)؛ پیامبری میان تاریخ، ایمان و رحمت

 

کارن آرمسٹرانگ اپنی روایت میں حضرت محمدؐ کو آپؐ کے عہد کے لوگوں کے درمیان رکھتے ہوئے یہ واضح کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ آپؐ کی دعوت نے جاہلی معاشرتی نظام کے مقابل کس طرح مزاحمت کی اور ایک دینی تجربہ کس طرح ایک سماجی اور تمدنی تحریک میں تبدیل ہوا۔ مکہ میں وحی کے نزول اور اس کے اولین تجربے سے لے کر ہجرت، مدینہ کی اسلامی معاشرت کی تشکیل، جنگوں، معاہدوں اور بالآخر وصالِ نبویؐ تک، کتاب ایک ایسے پیغمبر کی زندگی کے بنیادی خدوخال پیش کرتی ہے جن کی رسالت توحید کی دعوت سے شروع ہوئی اور ایمان و اخلاقی ذمہ داری کی بنیاد پر ایک نئی معاشرت کی تشکیل پر منتج ہوئی۔

هنوز آماده نیست///// حضرت محمد(ص)؛ پیامبری میان تاریخ، ایمان و رحمت

 

ماہِ ربیع الاول کے ابتدائی ایام اور اس کی متعدد بابرکت عیدیں اس امر کی یاد دہانی کا موقع فراہم کرتی ہیں کہ ہم اس پیغمبرؐ کی سیرت کی جانب دوبارہ رجوع کریں جنہوں نے ’’رحمت‘‘ کو کسی مجرد تصور کے طور پر نہیں بلکہ اپنی انسانی اور سماجی زندگی میں عملی طور پر پیش کیا۔ قرآن کریم بھی آپؐ کو ’’رحمۃً للعالمین‘‘ یعنی ’’تمام جہانوں کے لیے رحمت‘‘ قرار دیتا ہے۔

هنوز آماده نیست///// حضرت محمد(ص)؛ پیامبری میان تاریخ، ایمان و رحمت

 

آرمسٹرانگ اپنی کتاب کی بنیاد اس بنیادی تصور پر رکھتی ہیں کہ اسلام کو ان گروہوں کے اعمال سے نہیں سمجھا جا سکتا جو اس کے نام پر تشدد کا ارتکاب کرتے ہیں، اور نہ ہی پیغمبرِ اسلامؐ کی شخصیت کو ان تصورات کے ذریعے سمجھا جا سکتا ہے جو صدیوں سے اسلام مخالف اور معاندانہ ادب میں تشکیل پاتے رہے ہیں۔ ان کے نزدیک حضرت محمدؐ کو اسلام کے ابتدائی دور، یعنی ساتویں صدی عیسوی کے تاریخی، سماجی اور مذہبی پس منظر میں دیکھا جانا چاہیے اور آپؐ کی تعلیمات اور جدید دور کے تشدد کے درمیان تعلق کا زیادہ محتاط انداز میں جائزہ لیا جانا چاہیے۔

هنوز آماده نیست///// حضرت محمد(ص)؛ پیامبری میان تاریخ، ایمان و رحمت

 

مذہبی تجربے اور تقابلی مطالعے کے درمیان ایک مصنفہ

کارن آرمسٹرانگ ایک برطانوی مصنفہ اور مذہبی مطالعات کے میدان کی محقق ہیں۔ محدود معنوں میں اسلامی تاریخ کی ماہر ہونے کے بجائے وہ تقابلی ادیان کے شعبے میں ایک معروف شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

هنوز آماده نیست///// حضرت محمد(ص)؛ پیامبری میان تاریخ، ایمان و رحمت

 

وہ ایک مغربی مصنفہ ہیں جو مسیحی پس منظر رکھتی ہیں اور تقابلی ادیان کے طریقۂ تحقیق کے ذریعے اسلام کی جانب متوجہ ہوئی ہیں۔ کارن آرمسٹرانگ کی کتاب " محمدؐ؛ ہمارے عہد کے لیے پیغمبر" کو پڑھتے ہوئے اس پس منظر کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھنا چاہیے، کیونکہ ان کی بہت سی تحقیقی روایات اسلامی الٰہیات کے اندرونی نقطۂ نظر کے بجائے تاریخِ ادیان اور مختلف مذہبی روایات کے درمیان مکالمے کے زاویے سے تشکیل پاتی ہیں۔/

 

4370152

ٹیگس: کتاب ، پیغمبر ، مغربی
نظرات بینندگان
captcha