عراق سے تعلق رکھنے والے لندن کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے استاد اور قرآنی محقق "علی رمضان الاوسی" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ہفتہ وحدت اور میلاد النبی(ص) کے موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نبی کریم (ص) کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور قرآنی نقطہ نگاہ سے وحدت اسلامی کی ضرورت کو بیان کیا ہے ۔
ایکنا : آپ کی نظر میں پیغمبر اسلام(ص) دوسرے انبیا(ع) کی نسبت کن خاص صفات کے مالک تھے ؟
علی رمضان الاوسی : سب سے پہلے میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
پیغمبر اسلام (ص) کی کچھ ایسی خصوصیات تھیں جو دوسرے انبیا میں بھی پائی جاتی تھیں جب کہ کچھ خصوصیات جیسے "رحمة مھداة : ہدایت یافتہ رحمت" ، خاتم الانبیا اور قرآن کریم کتاب کا رسول کریم(ص) پر نازل ہونا یہ ایسے فضائل ہیں جو صرف پیغمبر اسلام حضرت ختمی مرتبت (ص) کے ساتھ مخصوص ہیں ۔
1358780