بین الاقوامی گروپ : افریقی ممالک کی علما یونین کے جنرل سیکرٹری اور الجزائر کی علما کونسل کے رکن نے خیال ظاہر کیا : وحدت اسلامی کانفرنس سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کرنے اور ہر قسم کے تعصب سے دور رہ کر اسلامی مذاہب کے درمیان گفتگو کا ایک سنہری موقع ہے لیکن تکفیری عناصر حقیقت اسلام کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوتے ۔

"یوسف مشربہ" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ گفتگو کے دوران اس مطلب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا : درحالنکہ آج دنیا میں مختلف ادیان ، تہذیوں اور ثقافتوں کے درمیان پرامن زندگی بسر کرنے کے لیے باہمی گفتگو کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں بعض ممالک میں تکفیریوں کی انتہا پسندی اور کفر کے فتوں کی وجہ سے مسلمان فرقہ واریت میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔
1360775