ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "Raw Story" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گیمرٹ نے کہا : میں نے نیتن یاہو سے بھی یہی کہا ہے اور بعض افراد میرے اس بیان کو پاگل پن کا نام دے رہے ہیں لیکن پھر بھی میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں خود پیغمبر تو نہیں ہوں لیکن میں نے عہد عتیق کا مطالعہ کیا اور تاریخ سے واقفیت رکھتا ہوں لہذا میرے نزدیک نیتن یاہو کا شمار اسرائیل کے عظیم ترین رہنماؤوں میں ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ گیمرٹ نے جان کیری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری سیاسی پالیسیاں اسرائیل کو سنگین بحران سے دوچار کر دیں گی ۔
1362107