ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار ،روزنامہ "البشائر" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرآنی نسخے مختلف ۴۵ زبانوں من جملہ ؛ رشین ، انگلش ، فرانسیسی ، اویغوری ، اردو ، فولانی ، صومالیائی ، سواحیلی وغیرہ پر مشتمل ہیں جن کو نمائش میں موجود سعودی سٹال پر رکھا گیا ہے ۔
مصر کی وزارت مذہبی امور کے نمائندے ابراہیم التمیمی نے سعودی سٹال کا دورہ کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا : مصر کی وزارت مذہبی امور نے تمام اسلامی ممالک میں قرآن کریم کے حوالے سے بہت ساری خدمات انجام دی ہیں جبکہ ہر سال قرآن کریم کے مختلف تراجم اور مختلف زبانوں میں سیرت نبوی(ص) پر مشتمل کتابی مجموعوں کو نمائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔
1367757