ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "Palestine Info" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اوقاف و مذہبی امور اسماعیل رضوان نے اعلان کیا : اسرائیل کی جانب سے مساجد اور مقدس مقامات پر حملے تمام ادیان کے احترام پر مبنی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ اقدامات اسرائیل کے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے جو ہر روز فلسطین کے نہتے عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے ۔
انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے فوری طور پر فلسطین کے مقدس مقامات کی حفاظت اور اسرائیلی جارحیت کر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات انجام دینے کی اپیل کی ہے ۔
1369752