
۲۱ویں صدی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھتی ہے اور جو ملک اور گروپ بھی سٹلائیٹ چینلوں کے ذریعے اپنی آواز کو دنیا تک پہچانے کی طاقت رکھتا ہوگا، وہی ہر قسم کے حالات میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے لہذا ۲۴ گھنٹوں کی نشریات پر مشتمل چینلز بڑی آسانی سے افکار عامہ کو اپنی مرضی سے تبدیل کرنے میں مؤثر ثابت ہورہے ہیں اور اگر کوئی ان چینلوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تیزی سے ترقی کے زینے طے کر سکتا ہے ۔
آج عالم اسلام کو درپیش سب سے بڑی مشکل کچھ ایسے مفاد پرست افراد اور گروپوں کا وجود ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کا بہانہ بنا کر اسلامی مفادات اور مقدسات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس کی نمایاں ترین مثال عرب اور اسلامی ممالک کے بعض چینل ہیں جن میں سے سرفہرست آل سعود سے وابستہ "العربیہ" چینل ہے جس کا مرکزی دفتر دبئی میں واقع ہے.
1369475