ایکنا نیوز- عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے حوالے سے کربلائے معلیٰ کے گورنر نصیف الخطابی نے بتایا کہ امام حسینؑ کے اربعین کی مناسبت سے ہونے والی عظیم الشان زیارت میں 172 ممالک سے آنے والے 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال صوبہ کربلا میں 16 ہزار حسینی مواکب نے زائرینِ اربعین کو مختلف خدمات فراہم کیں۔
گورنر کربلائے معلیٰ کے مطابق، زیارتِ اربعین کے دوران کربلا کے محکمہ صحت نے دیگر وزارتوں کے تعاون سے 70 لاکھ زائرین کو طبی سہولیات اور علاج معالجے کی خدمات فراہم کیں۔
نصیف الخطابی نے مزید بتایا کہ امسال اربعین کے ایام میں صوبہ کربلا کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل ایک ہزار 600 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی، تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔/
4368084