امریکی میڈیا میں اربعین امام حسین (ع) کی گونج

IQNA

امریکی میڈیا میں اربعین کی گونج

امریکی میڈیا میں اربعین امام حسین (ع) کی گونج

7:42 - August 06, 2026
خبر کا کوڈ: 3520546
1
ایکنا: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کربلائے معلیٰ اور دنیا کے دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی اربعینِ حسینی کی تقریبات کو نمایاں کوریج دی ہے۔

ایکنا نیوز- ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ منگل، چار اگست کو لاکھوں شیعہ مسلمان عراق کے مقدس شہر کربلا میں سالانہ اربعین کے اجتماع میں شریک ہوئے۔ کربلا کے گورنر نصیف جاسم الخطابی کے مطابق اس موقع پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد شہر میں داخل ہوئے، جن میں تقریباً 50 لاکھ غیر عراقی زائرین بھی شامل تھے، جبکہ عراق کے مختلف علاقوں سے آنے والے لاکھوں عراقی بھی اس مقدس شہر پہنچے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے لکھا کہ اربعین کی یہ تقریب دنیا کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی اجتماعات میں شمار ہوتی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ اس تقریب میں شریک ہونے والی اہم غیر ملکی شخصیات میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی شامل تھے، جو پیر کے روز عراق کے شہر نجف پہنچے اور وہاں سے زیارت کے لیے کربلا روانہ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں ایرانی زائرین نے اربعین میں شرکت کی۔ کربلا جانے والی شاہراہوں پر عراق بھر میں عوامی مواکب قائم کیے گئے تھے، جہاں زائرین کو کھانا، پانی، طبی سہولیات اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی تھیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ایران میں بھی وہ افراد جو کربلا جانے سے محروم رہے، انہوں نے اپنے اپنے شہروں میں اربعین کی مناسبت سے تقریبات منعقد کیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں سیاہ پوش عزاداروں نے تقریباً 20 کلومیٹر طویل پیدل مارچ کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے حملوں میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ردِعمل کے طور پر نعرے لگائے، جبکہ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے پرچم بھی پاؤں تلے روند ڈالے۔/

 

4368153

نظرات بینندگان
captcha