ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " الخبر پرس " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ شام کے آشورائی مسیحی جوانوں نے داعش اور النصرة فرنٹ کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے " suotoro؛ حمایت " کے نام سے مسلحہ گروپ تشکیل دیئے ہیں ۔
ان گروپوں کی ذمہ داری دہشت گردوں کے مقابلے پر مسیحی نشین علاقوں کی حفاظت اور شام کے آشورائی مسیحیوں کا دفاع کرنا ہے ۔
قامشلی کے مقامی ذرائع کے مطابق آشورائی مسیحیوں پر مشتمل "شامی جوان" ، " مسیحی سول یونٹ " اور "دیموکریٹک آشورائی پارٹی" نامی تین گروپوں نے دہشت گردوں کے مقابلے اور قومی اقدار کے تحفظ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔
1371081