ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اطلاع رساں ویب " IIDR " سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس نشست کے دوران سورہ مبارکہ نور کی آیت نمبر ۳۵ " اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ کَمِشْکَاةٍ فِیهَا مِصْبَاح " کا مختلف پہلؤوں سے جائزہ لیا جائے گا ۔
اس سورہ میں نور الہی کی اس طرح سے تصوری کشی کی گئی ہے جو کافی حد تک اس مقولے کے بارے میں انسانی ذہن میں پائے جانے والے سوالوں کا جواب دیتی ہے .
فرانس سے اسلامی مطالعات میں بی اے اور لندن سے ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے والی اور جرمن کی مسلم یوتھ آرگنائزیشن کی رکن جرمن نژاد محترمہ"منال الزیات" اس نشست کے دوران سورہ مبارکہ نور کی تفسیر کریں گی۔