ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "المصری الیوم" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ۲۰ فروری کو الازہر کے قائم مقام صدر "عباس شومان" نے اٹلی میں "ادیان اور شدت پسندی "کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران خیال ظاہر کیا : عالمی طاقتوں کو بین الاقوامی مسائل کے بارے میں دوہری پالیسی اور مسلمانوں کے ساتھ ایسے متعصبانہ سلوک سے پرہیز کرنا چاہیئے جس کے نتیجے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : معاشروں کے درمیان تعلقات کی بنیاد جنگ یا دشمنی نہیں بلکہ پرامن بقائے باہمی جیسے قوانین پر استوار ہے۔
انہوں نے واضح کیا : ہمارے نبی کریم (ص) نے اپنی دعوت کا آغاز بردباری اور وعظ و نصیحت سے کیا تھا اور اس راہ میں آپ(ص) کو بے شمار پریشانیوں اور اذیتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا ۔
1377740