
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " الیوم السابع " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی افریقا کے ریڈ کراس ادارے نے اعلان کیا : اس ادارے کو منگل اور بدھ کے روز دارالحکومت سے ۱۱ افراد کی لاشیں ملی ہیں .
اسی طرح ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ان افراد کو "بی کے ۴" نامی مسلمان نشین علاقے میں بے دردی سے قتل کیا گیا اور ان کی لاشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا ہے ۔
ریڈ کراس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے لیکر اب تک انتہا پسند مسیحیوں کے ہاتھوں ۱۲۴۰ مسلمان جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
1380664