برطانوی مساجد میں باران رحمت کے لیے نماز کی درخواست

IQNA

8:11 - August 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3520593

برطانوی مساجد میں باران رحمت کے لیے نماز کی درخواست

ایکنا: شدید خشک سالی اور پانی کی قلت کے دوران، جو زراعت اور ماحولیات کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، برطانیہ کے مسلمان علما نے مساجد کے ائمہ اور نمازیوں سے نمازِ استسقاء کی اپیل کی ہے۔

1

ایکنا نیوز- العرب فی بریطانیا کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ اس موسم گرما میں شدید خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک کا تقریباً 71.3 فیصد رقبہ خشک سالی سے متاثر ہے، جبکہ لاکھوں افراد ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں بارش کی انتہائی کم مقدار اور درجہ حرارت میں شدید اضافے کے باعث تقریباً 190 برسوں میں جولائی کا سب سے خشک مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے اور پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد کرنا پڑی ہیں۔

اس بحران کے ردعمل میں برطانیہ کے مسلمان علما نے مساجد کے ائمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ (16 اگست) سے پورے برطانیہ میں نمازِ باراں ادا کی جائے، نمازِ جمعہ کے خطبات میں بارش کے لیے دعا کو شامل کیا جائے اور نمازِ استسقاء کھلے مقامات پر ادا کی جائے۔

ماہرین نے زور دیا کہ خشک سالی سے نمٹنے کا معاملہ صرف روحانی پہلو تک محدود نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے پانی کے محتاط استعمال کی اپیلوں کے ساتھ ساتھ پانی کے ضیاع سے اجتناب اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دوران عملی ذمہ داری کے احساس اور ماحول کے ذمہ دارانہ تحفظ کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی بھی ضروری ہے، اس امید کے ساتھ کہ بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو، آبی ذخائر محفوظ رہیں اور زراعت کو تحفظ حاصل ہو۔/

 

4369960

نظرات بینندگان
captcha