
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " All Africa " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مقابلے ۱۵ سال سے گیمبیا کے شہر "بادیبو سالیکنی" میں منعقد کیے جارہے ہیں ۔ پہلے یہ مقابلے ہر تین ماہ کے بعد منعقد کیے جاتے تھے لیکن مقابلے میں شرکت کے خواہمشند افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث اب ان مقابلوں کو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔
اس دوران مقابلوں کے علاوہ لوگوں کی دلچسپی کے لیے دیگر پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں شرکت کے لیے ہزاروں مسلمان اس شہر میں جمع ہو رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے مقابلوں کے علاوہ ہر رات علما قرآن کریم کے مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے ۔
1381287