ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "العہد " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے مختلف تنظیمیں اور گروپ شرکت کریں گے ۔
اس کانفرنس کا ہدف ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر متفقہ موقف اختیار کرنا اور عراق کے اندر نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے مقابلے کے لیے کوشاں عراقی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ میں "نیشل الائنس" نامی سیاسی پارٹی کے نمائندے "ابراہیم الرکابی" نے خیال ظاہر کیا : اس قسم کی کانفرنسیں عراق میں جاری بحران کے حل میں مدد فراہم کریں گی ۔
1383622