
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " r.alakhba " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے ترجمان "سیدی محمد ولد مہام" نے اپنے ایک خطاب میں دارالحکومت نواکشوط کی ایک مسجد میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد شہریوں کے احتجاجی مظاہروں اور اس دوران ہونے والے والے جانی اور مالی نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا : قرآن کریم کی بے حرمتی کے مختلف واقعات میں اپوزیشن جماعتیں ملوث ہیں ۔
انہوں نے زور دیا : بعض جماعتیں جن کو الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور حکومت تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اس قسم کی سازشوں کے ذریعے ملک کے حالات کو کشیدہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔
1383824