ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " AwaitedOne " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس شہر میں منتظران موعود نامی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کا ہدف معاشرے کی مجموعی اخلاقی صورتحال کی بہتری میں قرآنی تعلیمات کے کرداد کو نمایاں کرنا ہے ۔
اس سیمینار کے دوران معاشرے کی اخلاقی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے ایک فرد کو کیا کرنا چاہیئے؟ کیا ہم معاشرے کو درپیش مشکلات کے حل میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں ؟ کیا معاشرے میں بہتری لانے کے لیے ہمیں انفرادی زندگی میں قرآنی احکامات پر عمل کرنا چاہیئے ؟ دوسروں کے ساتھ ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہیئے ؟اور ان جیسے دیگر سوالات پیش کیے جائیں گے ۔
1383954