ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " IINA " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس ملائیشیا کی "الفلاح" کنسلٹنگ کپمنی کی کوششوں سے منعقد کی جائے گی جس کا ہدف کانفرنس میں شریک ملکوں میں مالیاتی ذخائر اور اسلامی ورثے کے نظم و نسق کا جائزہ لینا ہے ۔
اس کانفرنس کے دوران مختلف ممالک سے اسلامی بینکوں کے حکام ، اسلامی بیمہ پالیسی کمپنیوں کے مالکان اور ان ممالک میں ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے قائم اداروں کے سربراہان سمیت سیاحتی میدان میں فعال افراد شرکت کریں گے ۔
1386605