ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مسلمان نمازیوں پر مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج کے لیے جمع ہونے والے نمازیوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کی ہیں جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سے سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
صیہونی فورسز نے مسجد الاقصی کے قریب واقع دینی مدرسے کو بھی بند کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصی میں یہودیوں کے "پوریم" نامی مذہبی جشن کے انعقاد کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا یہ امر اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ صیہونی رفتہ رفتہ مسجد الاقصی کو دو حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں ۔
1388381