سلیمانی اور کرمانی کے ساتھ،محفل انس با قرآن آج رات کویت میں منعقد ہوگی

IQNA

سلیمانی اور کرمانی کے ساتھ،محفل انس با قرآن آج رات کویت میں منعقد ہوگی

12:09 - April 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1391522
بین الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ایران کے نامورحافظ اور قاری جناب حسن سلیمانی اور سید محمد کرمانی جو پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے کویت کے دورے پر ہیں کے ہمراہ محفل انس با قرآن مجید آج رات کویت میں منعقد ہوگی ۔

جناب حسن سلیمانی [ حفظ کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نمائندہ ] نے  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  کے نمائندےسے گفتگو میں کہا کہ یہ محفل کویت کے شیعہ عوام کی دعوت پر آج رات نماز مغرب اور عشاء کے بعد کویت کے ایک مقامی امام بارگاہ میں منعقد ہو رہی ہے ۔
جناب حسن سلیمانی نے مزید کہا کہ اس محفل میں انکے ہمراہ کویت میں جاری  پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایران کے نمائندہ قاری جناب سید محمد کرمانی بھی قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس محفل میں کویت کے چند معروف قراء بھی شریک ہوں گے۔
جناب حسن سلیمانی نےاپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ان مقابلوں کے شرکاء گذشتہ روز کویت کے مختلف علمی مراکز کا دورہ بھی کرچکےہیں جنمیں کویت کا خوبصور ت ایکوریم سنٹر بھی شامل ہے ۔
حسن سلیمانی کے مطابق شرکاء مقابلہ اس سے پہلے کویت کے جامع مسجد '' الکبیر '' کا دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے اس مسجد کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ پانچویں بین الاقوامی قرانی مقابلے کویت کے امیر جناب '' شیخ صباح احمد جابر الصباح '' کی زیر نگرانی اکتیس مارچ سے کویت میں جاری ہیں۔

http://iqna.ir/fa/News/1391053

ٹیگس: مقابلہ ، قرآنی
نظرات بینندگان
captcha