onislamایکنا: نیوزایجنسی
کے مطابق سیکنڈری اسکولوں کی انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان طلباء کی
سہولت کے پیش نظرمقررہ امتحانی تاریخ کو تبدیل کرنے پر کام کررہی ہے، مذکورہ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کے لمبے دنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تاریخ میں تبدیلی کے لیے تیار رہیں تاکہ مسلمان طلباء و طالبات کو روزہ رکھنے میں دشواری پیش نہ ہو ۔
ابتداء میں یہ تجویز "ولز" سٹی میں ٹیچرز اور طلباء کی جانب سے پیش کی گئی رمضان المبارک میں کہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی جائے یا پھر صبح کے وقت میں امتحانات لیے جائے تاکہ امتحان دینے میں دقت پیش نہ ہو۔
اسلامی کمیٹی ،امتحانی کمیٹی اور ٹیلنٹ کمیٹی اس حوالے سے آپس میں صلاح و مشوروں کے بعدلایحہ عمل طے کریںگی۔
اس وقت ۷۔۲ میلین کے لگ بھگ مسلمان انگلینڈ میں رہتے ہیں ۔ ایسٹ انگلیا یونیورسٹی کے طلباء اس حوالے سے پہلے ہی رمضان المبارک میں "خصوصی" سہولت سے فایدہ اٹھارہے ہیں ۔