" اللہ " کی قسم کھانے پر ہالینڈ میونسپل کارپوریشن کے رکن کے لیے مشکلات

IQNA

" اللہ " کی قسم کھانے پر ہالینڈ میونسپل کارپوریشن کے رکن کے لیے مشکلات

7:29 - April 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1395393
شعبہ بین الاقوامی: اسلامی ڈیموکریٹک پارٹی ہالینڈ کے رکن جو " لاہہ " کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیاب ہوگے ہیں ۔اللہ کی قسم کھانے پر مشکلات کا شکار ہوگے۔

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی[یکنا]روزنامہ المصری الیوم کے مطابق حسن کوچک جو ترکی نژاد ہالینڈی باشندہ ہے ،لاھہ شھرکے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد رسم حلف برداری میں خداکی قسم کھانے پر مشکلات میں پڑ گیا ہے ۔ہالینڈ کے قوانین کے مطابق اعلی پوسٹوں پر منصوب افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اللہ کے نام کو انگریزی لفظ "God" کے ساتھ ادا کریں البتہ چھوٹی پوسٹوں کے لیے ضروری نہیں اور ہر شخص اپنے عقیدے کے لحاظ سے حلف اٹھا سکتا ہے۔ لاھہ کےمئیر  نے لفظ اللہ سننے کع بعد اعتراض کرتے ہوئےکہا کہ اس طرح الفاظ کے ساتھ وہ حلف نہیں اٹھاسکتے۔
سال ۲۰۰۹ میں کچھ شدت پسند عیسائیوں نے تجویز دی تھی کہ تمام ادیاں کے ماننے والوں کے لیے ایک ہی الفاظ میں قسم کھانےکو لازم قرار دیا جاے حالانکہ "جیل پیٹرز" جو ہالینڈ کے بنیادی قوانین کے استاد مانے جاتے ہیں انہوں نے اس تجویز کو فرقہ وارانہ اور متعصبانہ قرار دیا تھا۔ان افراداور پارٹیوں کی شدید کوششوں کے باوجود یہ تجویز قانون کی شکل اختیار  نہ کرسکی اور قانون میں تبدیلی نہیں آسکی ۔ اس کے بعد تمام معمولی پوسٹوں کے لیے ہر شخص اپنے عقیدے کے مطابق حلف اٹھا سکتا ہے البتہ اعلی پوسٹوں پر جانے والے مسلمان مجبوری کی حالت میں لفظ اللہ کو ھالینڈ کی زبان میں ادا کرتے ہیں ۔

1392344

ٹیگس: ہالینڈ ، اللہ ، قسم
نظرات بینندگان
captcha