اسلامی بیداری میں ولایت کا کردار سیمینار، ایم ڈبلیو ایم کا 3 روزہ سالانہ ناصران ولایت کنونشن اختتام پذیر

IQNA

اسلامی بیداری میں ولایت کا کردار سیمینار، ایم ڈبلیو ایم کا 3 روزہ سالانہ ناصران ولایت کنونشن اختتام پذیر

17:49 - April 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1396383
بین الاقوامی گروپ:ولایت فقیہ ایک ایسا نظام ہے جس نے امت کو طاغوت کے مقابلے میں کھڑا کیا ہے

ایکنا-وحدت نیوز(اسلام آباد)- مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں تین روزہ سالانہ مرکزی ناصران ولایت کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے آخری روز سیمینار بعنوان اسلامی بیداری میں ولایت کا کردارکا انعقاد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران  طاہرنے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیروان شہید حسینی اپنے شہید قائد کو رول ماڈل سمجھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، ولی فقیہ ایک ایسا نظام ہے جس نے امت کو طاغوت کے مقابلے میں کھڑا کیا ہے۔ کنونشن میں احتساب کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ کنونشن کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پریس کانفرنس کی، جس میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔

4849

نظرات بینندگان
captcha