ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- آستانہ امام حسین {ع} کی خبرکےمطابق اس مقدس حرم کی انتظامیہ اور دیگر اجرائی کمیٹی کے ممبران کے خصوصی اجلاس میں مشاورت کے بعد اس سیمینار کا اعلان ہوا اور کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے عراق اور دیگر ممالک سے اہم مذہبی اور ثقافتی شخصیات کو دعوت دی گئی ہے اور یہ سیمینار ایک تحقیقی اور قرآنی پروگرام کے ہمراہ ہوگا۔
اس سیمینار میں شرکت کے خواہشمند افراد مذکورہ موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر بھیجوا سکتے ہیں ،علمی مقالہ ۲۰ صفحے سے زیادہ نہ ہو۔مقالہ اگر عربی یا کسی اور زبان میں لکھا ہو تو ضروری ہے کہ اس کا خلاصہ عربی اور انگریزی میں لکھ کر سیمینار کمیٹی کو بھیجوایا جائے ۔مقالہ منتخب ہونے کی صورت میں شرکت کے تمام اخراجات ،ریٹرن ٹکٹ،رہایش اور ویزہ وغیرہ سیمینار کمیٹی کے ذمے ہوگا۔ مقالہ ۲۵ جون تک بھیجوانا لازمی ہے