ایکنا نیوز ایجنسی – شعبہ مغربی ایشیاء- ایران کے کلچرل ایممبیسیڈر آفس کے مطابق ،عراق کی وزارت داخلہ کے تعاون سے منعقدہ اس نمائشکا مقصد عراق میں تکفیری جنایتوں اور مظالم سے عوام کو آگاہ کرانا مقصد ہے۔ اس نمائش میں صدام کے مظالم سے متعلق تصاویر بھی شامل ہیں۔ حلبچہ حملہ،بعثی گروپ کا کربلاء پر حملہ،حرمین پر حملہ،نجف،بغداد،سامراء اور حلہ وغیرہ پر میں دھماکے اور خودکش حملوں کی تصاویر نمایش میں موجود ہیں۔
عراقی مجبور مھاجرین کی تصاویر،عراق میں پکڑے گیے دہشت گردوں کی پکچرز اور صدام حسین کے خفیہ خطوظ جو بیگناہ افراد کی پھانسی کے حکم ناموں پر مشتمل ہیں نمائش میں شامل ہیں۔