ایکنا نیوز ایجنسی : اطلاع رساں ادارے "guineenews" کے مطابق مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ پر مشتمل وفد وسطی افریقہ میں مسلمانوں کی صورتحال کا جایزہ لے گا۔ ان ممالک میں غنا،ترکی،سعودی عرب اور مصر وغیرہ کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اسلامی کانفرنس کے جنرل سیکریڑی اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔اسلامی کانفرنس کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ایک اہم وفد افریقہ بھیجا جائے تاکہ مسلمانوں پر مظالم روکنے اور دیر پا امن کے قیام کے لیے اقدام کی جاسکے۔یہ وفد بانگویی شھر کا دورہ بھی کرے گا جہاں سے مسلمان ابآدی پہلے ہی شدید کسمپرسی کی حالت میں ہجرت کر چکی ہے ۔