ایکنانیوز-اطلاع رساں ادارے "rtl" کے مطابق فرانس کی ایک ریڈیکل پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اس گروپ کی وجہ سے مسلمانوں کے لئے مساجد اور مذہبی مراکز کے قیام کے لیے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔
فرانس کی نیشنل فرنٹ پارٹی کے امیدوار، " مانٹ لاویل" شھرکے میئر بننے کے بعد سے ایک مسجد کی تعمیر کا اجازت نامہ منسوخ کیا گیا ہے اس خبر پر سینکڑوں مسلمانوں نے فرانس کے پرچم کے ساتھ اس میئرکے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
انجمن اسلامی کے صدر عبدالعزیز جوہری نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد کو روکنا کسی سیاسی یا اجتماعی مسئلے کا حصہ نہیں بلکہ اسلام مخالف اقدامات کے سلسلے میں اسکو دیکھنا چاہئیےاور نئے میئر کو اخلاقی اور ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرنا چاہئیے۔ اس احتجاج سے میئرنے خطاب بھی کیا اور اپنے موقف پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ اس مسجد کی تعمیر سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔