آیت‌الله سیستانی کے دفترکی طرف سے حوزه علمیه نجف کے طلباء کی گرفتاری کی مذمت

IQNA

آیت‌الله سیستانی کے دفترکی طرف سے حوزه علمیه نجف کے طلباء کی گرفتاری کی مذمت

0:12 - May 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1409805
بین الاقوامی گروپ. آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے غیر ملکی طلباء کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کردی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے "صوت العراق" کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے چند پاکستانی طلباء کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات باعث تشویش ہیں۔ گذشتہ روز عراق کی اینٹلی جنس فورسز اہلکاروں نے حوزہ علمیہ سے کئی پاکستانی طلباء کو گرفتار کرلیا تھا۔ آیت اللہ بشیر نجفی کے بیٹے علی نجفی نے فیس بک پر لکھا تھا کہ فورسز نے مدرسوں اور گھروں پر چھاپے مارکر عراقی اقامتی قوانین کے بہانے کئی پاکستانی طلباء کو گرفتار کر لیا ہے اس خبر پر مذہبی شخصیتوں اور اداروں کی طرف سے شدید اعتراض کے بعد ان طلباء کو آزاد کیا گیا ہے ۔

1409437

نظرات بینندگان
captcha