فرقہ واریت پاک ایران تعلقات خراب کرنیکی استعماری سازش ہے، محمد اکبر اکبری

IQNA

فرقہ واریت پاک ایران تعلقات خراب کرنیکی استعماری سازش ہے، محمد اکبر اکبری

18:44 - May 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1410349
بین الاقوامی گروپ: امام خمینی کی 25 ویں برسی کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار بعنوان القدس و وحدت امت سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران نے کہا ہے کہ امام خمینی کا اسلامی انقلاب کسی ایک مکتبہ فکر کا نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی وحدت و بیداری کا ذریعہ ہے

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیرصدارت آیت اللہ امام خمینی کی 25 ویں برسی کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار بعنوان "القدس و وحدت امت" سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران محمد اکبر اکبری نے کہا ہے کہ امام خمینی کا اسلامی انقلاب کسی ایک مکتبہ فکر کا نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی وحدت و بیداری کا ذریعہ ہے، فرقہ واریت پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی استعماری سازش ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر غضنفر مہدی، مولانا امین انصاری، مفتی عبدالمجید اشرفی، علامہ عارف حسین، علامہ اظہار بخاری، علامہ آغا نیئر عباس، پیر عظمت اللہ، قاری اعظم نورانی، علامہ عبدالجلیل نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

html

ٹیگس: امام ، خمینی ، برسی
نظرات بینندگان
captcha