"شدت پسندی سے پاک دنیا" اختتامی نشست پر مشترکہ بیان جاری

IQNA

"شدت پسندی سے پاک دنیا" اختتامی نشست پر مشترکہ بیان جاری

9:21 - May 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1411430
بین الاقوامی گروپ: مسلمان اور عیسائی علماء اور اسکالرز : ایران کے صدر کی طرف سے تجویز شدہ موضوع "شدت پسندی اور تشدد سے پاک دنیا" کی حمایت کرتے ہیں

ایکنا نیوز- وزارت ثقافت اور اسلامی تعلقات آفس میں منعقدہ نشست میں امریکہ اور ایران کے مسلمان اور عیسائی علماء اور سکالرز نے ایران کے صدر کی طرف سے تجویز شدہ موضوع "شدت پسندی اور تشدد سے پاک دنیا" کی حمایت کی اور مشترکہ اعلامیہ میں گفتگو اور افھام و تفھیم کو ضروری قرار دیا۔ 
اس مشترکہ نشست اور گفتگو میں اس بات پر تاکید کی گئی کہ شدت پسندی اور تشدد کی سوچ کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ مذہبی افھام و تفھیم پیدا کرانے کے لیے مذاکرات اور نشستوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ،پہلے مرحلے میں درست شناخت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بھتر فضاء اور ماحول میں تعاون اور بقایے باہمی کی سوچ پیدا اور فکر پیدا ہوسکے۔
اس نشست کا مقصد ابراھیمی ادیان اور مذاھب کے روسے ایسے راہ حل اور تعاون کی فضاء ایجاد کرنا ہے جس کے مطابق غلط فھمیوں کا ازالہ اور بیھودہ جھگڑوں سے دوری اور جنگ و جدل کی بجائے امن ومحبت اور احترام و عدالت کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔ ان جیسے دیگر مسایل پر مذھبی لیڈروں اور علماء کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنے اور علماء کی مدد سے تشدد کی فضاء کو تبدیل کرنے اور دین کی تعلیمات کو خراب کرنے والی حرکات اور اقدامات کی حوصلہ شکنی ،اس نشست کی گفتگو کے موضوعا ت میں پیش نظر دیگر مقاصد ہیں
آج دنیا شام،لبنان،وسطی افریقہ،میانماراور نائجیریا وغیرہ میں تشدد اورشدت پسندی کو دیکھ رہی ہے جو کسی طرح مذھب اور دینی تعلیمات کے مطابق درست نہیں ،نشست کے شرکاء نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا  اور ان مسائل کے حل کو ضروری قرار دیا۔

1410971

ٹیگس: نشست ، ایران ، صدر
نظرات بینندگان
captcha