قران کو گانے کی شکل میں موسیقی کے ساتھ گانے پر شدید اعتراض

IQNA

قران کو گانے کی شکل میں موسیقی کے ساتھ گانے پر شدید اعتراض

6:32 - May 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1411512
بین الاقوامی گروپ: مسجد قاہرہ کے امام نے نڈونیشین گلوکار پر قرآن کو گانے کی شکل میں پڑھنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " البوابہ نیوز" کے مطابق قاہرہ کی عمر مکرم مسجد کے امام شیخ شاھین مکرم نے فیس بک پرلکھا ہے : قرآن مجید ایک مقدس اور عظیم کلام خداوند بزرگ و برتر ہے اور مسلمانوں کی نظر میں ایک اعلی رتبے کا حامل ہے انڈونیشیاء کے ایک سنگر کی جانب سے قرآن کو گانے کی شکل میں پڑھنا از حد تکلیف دہ ہے ۔ قرآن پاک کتاب الہی ہے اور اس کے پڑھنے کے خاص ضوابط ہے اسکو گانے کی شکل میں پڑھنا حرام اور نادرست ہے لہذا میں انڈونیشیاء کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس ناشائستہ حرکت پر پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگے۔ شیخ شاہین مظھر نے جامع الازھر سے بھی اس مسئلے پر آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 
اس سے پہلے یوٹیوب میں ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک انڈونیشین سنگر قرآنی آیتوں کو گانے کی شکل میں پڑھ رہا تھا،اس کلپ پر مختلف لوگوں کی طرف سے شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں ۔

1410967

ٹیگس: گانے ، قرآن ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha