ایکنا نیوزاطلاع رساں ادارے " بوابہ فیتو" کے مطابق سلفی تنظیموں کی شدیدمخالفت کے باوجود مصر کی شیعہ آبادی میں ولادت امام حسین {ع} کے موقع پر شاندار ،محفل جشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جشن کی تقریب قاھرہ کی مسجد " الحسین" میں آج رات تک جاری رہے گی جسمیں شعر و منقبت خوانی اور دیگر پروگراموں کا اجراء شامل ہیں.
مصر کی سلفی تنظیموں نے دھمکی دی تھی کہ جشن پروگراموں کی منسوخ کیا جائے ،لیکن شیعہ لیڈروں نے جشن پروگراموں پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہیں کہ محفل جشن میں صرف مذہبی پروگرام شامل ہے ۔
مصر میں شیعہ آبادی ہر سال دو مرتبہ یاد حسین {ع} کی تقریب منعقد کرتی ہے ایک بار تین شعبان، یوم ولادت امام حسین پر اور دوسری بار ربیع الثانی میں سر مقدس امام حسین {ع} جب مصر میں داخل ہوئے تھے اس کی یاد میں تقریب سوگ کا اہتمام کرتی ہے