ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " المنار" کے مطابق بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے امام خمینی کی پچیسویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم ،اور مجمع جھانی اہل بیت کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی کے علاوہ اہل سنت اور اہل تشیع کے نامور علماء شریک ہوئے ۔ جنوبی لبنان کے شھر الصیدا کی مسجد القدس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیروت میں سابق ایرانی سفیر جناب غضنفر رکن آبادی نے امام خمینی کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا : آج رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اس مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہاہے اور ایران ایک آزاد ملک کی حیثیت سے فلسطین اور لبنان کے حوالے سے اپنے موقف پر مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
حزب اللہ رہنما شیخ نعیم قاسم نے امام خمینی کی شخصیت پر تقریر میں کہا : امام خمینی بلاشبہ ایک عظیم اسلام شناس اور سیاست داں تھے جس نے " لاشرقی اور لا غربی " نعرے سے ایک نئی سمت اور راستے کا انتخاب کیا اور انقلاب کے بعد سے دنیا کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی واقع ہوئی۔
مسجد القدس کے امام جمعہ جناب شیخ ماهر حمود، نے امام خمینی کو کامیاب لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا :امام خمینی نے مسلمان اور عرب دنیا کی سیاسی سمت کو درست کیا اور انہیں قبلہ اول کی جانب متوجہ فرمایا۔