ایکنا نیوز-ایکنا نیوز- اطلاع رساں دارے " شعب مصر " کے مطابق محمود العزب نے " المحور " سٹیلائٹ چینل سے گفتگو میں واٹیکن میں تلاوت اور اسلامی دعا نشر کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے واٹیکن ، اسلامی اور عرب دنیا میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا ۔شیخ الازھر کے مشیر نے کہا: اسلام تمام ادیان اور مذاہب کا احترام کرتا ہے اور اسلامی نقطہ نگاہ سے ہر قسم کی شدت پسندی اور بربریت قابل مذمت ہے ۔ پاپ فرانسیس جو کیھتولک عیسائیوں کے پیشوا ہے انکی اجازت سے رسمی طور پر واٹیکن میں قرآن اور دعا نشر ہوگی۔
اس کا مقصد مذاہب میں امن و صلح کو عام کرنا بتایا گیا ہے ۔